حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ الانباء کویت کے مطابق فلاحی ادارے "النجاة" کی سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج عبداللہ الدوسری کا اس بارے میں کہنا تھا کہ میڈیا ٹیم رسول اکرم (ص) کی سنت اور سیرت کی تبلیغ کے لیے کام کررہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت ۵ ویب سائٹوں پر رسول اکرم (ص) کی سیرت اور اسلام فوبیا کے حوالے سے گفتگو شروع کی گئی ہے ۔
الدوسری کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسی آن لائن کتابخانوں کو ڈھونڈیں جہاں رسول اسلام کے حوالے سے مختلف زبانوں میں بالخصوص فرنچ زبان میں موجود ہو. واٹس ایپ پر بھی رسول اکرم (ص) کے حوالے سے مہم شروع کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے النجاة کی سوشل میڈیا ٹیم النجاة کوشش کررہی ہے کہ رسول اسلام کے حوالے سے ویڈیو کلپس بھی بنائیں تاکہ مغرب میں رسول اکرم کی درست پہچان ممکن ہوسکے جس سے انکی توہین کا راستہ روکا جاسکے۔